کولکاتا: کلکتہ ہائی کورٹ میں ایک بار30ہزار پرائمری ٹیچروں کی تقرری کے عمل پر سوال کھڑا کردیا ہے۔ درخواست گزاروں نے عدالت سے کہا کہ ان کی تقرری قواعد کے مطابق نہیں کی گئی ہے۔کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھیجیت گنگوپیادھیائے نے منگل کو پرائمری ایجوکیشن بورڈ کو 139 درخواست گزاروں کی عرضی میں اٹھائے گئے سوالوں کا جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔10 جنوری کو کیس کی دوبارہ سماعت کریں گے۔Calcutta High Court
ینکا ناسکر سمیت 140 لوگوں نے ہائی کورٹ میں نوکریوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کیس دائر کیا تھا۔ وکیل ترونجیوتی تیواری کے مطابق بہت سے لوگوں کو درخواست گزاروں سے کم نمبر ملنے کے باوجود نوکریاں دی گئی ہیں۔ ان کے مطابق 2016 کی بھرتی کے عمل میں پینل پر 824 نام ہیں۔ درخواست گزاروں نے بغیر انٹرویو دیئے ان سے زیادہ نمبر حاصل کئے۔ 139 افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے، جن کے نمبرنوکری حاصل کرنے والے غیر تربیت یافتہ لوگوں سے زیادہ ہیں۔