اردو

urdu

ETV Bharat / state

Maqsood Hasan گاربیج ٹیکس کے خلاف کونسلر مقصود حسن کی عوامی مہم - گارولیا میونسپلٹی کی جانب سے کل 21 وارڈوں

شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا ٹاؤن کے وارڈ نمبر نو سے آزاد کونسلر مقصود حسن نے میونسپلٹی کے تمام محلے کی صاف صفائی کے لیے عوام سے 20 روپے گاربیج ٹیکس وصولی کے فیصلے کے خلاف عوامی مہم شروع کی۔ مقامی باشندے بھی اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے کونسلر کی حمایت کر رہے ہیں۔

گاربیج ٹیکس کے خلاف کاؤنسلر مقصود حسن کی عوامی مہم
گاربیج ٹیکس کے خلاف کونسلر مقصود حسن کی عوامی مہم

By

Published : Jun 6, 2023, 11:20 AM IST

Updated : Jun 6, 2023, 3:14 PM IST

گاربیج ٹیکس کے خلاف کونسلر مقصود حسن کی عوامی مہم

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا میونسپلٹی کی جانب سے کل 21 وارڈوں میں صاف صفائی کے لیے مقامی باشندوں پر 20-20 روپے گاربیج ٹیکس اصولی کا اعلان کیا گیا ہے۔میونسپل انتظامیہ کی جانب سے ٹیکس وصولی کا سلسلہ جاری ہے ۔اس کو لے کر مقامی باشندوں میں سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اس سلسلے میں وارڈ نمبر نو سے آزاد کونسلر مقصود حسن نے گارولیا میونسپلٹی کے عوام سے اضافی گاربیج ٹیکس وصولی کے خلاف سڑکوں پر آئے ہیں اور عوام کو لے کر تحریک شروع کر دی ہے۔

سماجی کارکن اور کونسلر مقصود حسن نے کہا کہ ان تحریک کسی سیاسی جماعت یا فرد کے خلاف نہیں ہے بلکہ غلط فیصلے اور غریب لوگوں پر گاربیج ٹیکس کے خلاف ہم سڑکوں پر اترے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری نہیں بلکہ گارولیا کی غریب عوام کی تحریک ہے۔ اسی وجہ سے اس ٹاؤن میں رہنے والے لوگ اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے پش پش ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ گارولیا میونسپلٹی انتظامیہ کی جانب سے صاف صفائی کے نام پر اضافی ٹیکس وصولی کا سلسلہ جلد سے جلد بند کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee ممتا بنرجی ٹرین حادثے کے مہلوکین کے اہل خانہ اور زخمیوں کو چیک سونپیں گی

کونسلر مقصود حسن نے کہا کہ گاربیج ٹیکس وصولی کے ساتھ ساتھ گارولیا ٹاؤن میں متعدد مسائل اور بدعنوانی کا بول بالا ہے۔ تاریخی فیری گھاٹ (کنگالی گھاٹ) کا مسئلہ ہے۔ اردو پرائمری اسکول کا مسئلہ ہے اور دہائیوں سے بند ڈنبر کاٹن مل کی زمین کو پلاٹنگ کا مسئلہ ہے۔ ایک جگہ پر ہی ایک ساتھ اتنے مسائل ہیں۔ اس کے خلاف تحریک چلائی جا رہی ہے اور باقی سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

Last Updated : Jun 6, 2023, 3:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details