مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی پریشانیاں ختم یونے کا نام نہیں لے رہی ہے ـ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اور رکن پارلیمان سمترا خان کے درمیان جاری تنازعہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ پارٹی کے سامنے ایک اور تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔
شمالی 24پرگنہ ضلع کے بی جے پی کے صدر شنکر چٹرجی کے خلاف پارٹی کے ہی رہنما منیش ہلدار نے لاکھوں روپے جعلسازی کرنے کا الزام لگایا ہے۔
بی جے پی کے رہنما منیش ہلدار نے کہا کہ “ضلع صدر شنکر لال چٹرجی نے مختلف کاموں کے لئے 12 لاکھ 70 ہزار روپے لئے ہیں”
انہوں نے کہا کہ “جب ان سے رقم واپس کرنے کی بات کہی تو وہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے رہے ہیں۔ ”
بی جے پی کے رہنما نے پارٹی کے ضلع صدر کے خلاف باراسات تھانے میں شکایت درج کرائی. پولیس نے بی جے پی کے ضلع صدر کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکی دینے کی شکایت درج کی جبکہ ان کے خلاف جعلسازی کا معاملہ درج نہیں کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے ضلع صدر کے خلاف شکایت درج کی اور تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
بی جے پی کے ضلع صدر شنکر لال چٹرجی کا کہنا ہے کہ ان کو زبردستی جھوٹے معاملے میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
دوسری طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ضلع صدر, ترجمان اور باراسات میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹو سنیل مکھرجی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے بیشتر رہنما بدعنوانی کے معاملے میں ملوث ہیں شنکرلال چٹرجی بھی ان میں سے ایک ہیں۔
بی جے پی کے ضلع صدر پر بدعنوانی کا مقدمہ درج - Corruption case registered against BJP district president
شمالی 24پرگنہ ضلع کے باراسات تھانہ علاقے میں بی جے پی کے ایک رہنما نے اپنے ہی پارٹی کے صدر پر بدعنوانی کا الزام لگایا ہے ـ
بی جے پی کے ضلع صدر پر بدعنوانی کا مقدمہ درج
واضح رہے کہ مغربی بنگال بھارتی جنتا پارٹی ان دنوں اندورنی اختلافات سے دوچار ہے ـ اعلی رہنماوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود اس پر قابو پایا نہیں جا سکا ہے۔