اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال میں کورونا کے نئے کیسز اور سیاسی گہماگہمی دونوں عروج پر - بنگال کی خبریں

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیلنے لگا ہے جس کے سبب عام لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

corono cases and political activities high in bengal
بنگال میں کورونا کے نئے کیسز اور سیاسی گہماگہمی دونوں عروج پر

By

Published : Apr 15, 2021, 11:26 AM IST

مغربی بنگال میں ان دنوں اسمبلی انتخابات2021 کی سرگرمیاں اور کورونا وائرس کے نئے کیسز کا گراف بلندیوں پر پہنچ چکا ہے۔

خاص طور پر دارالحکومت کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ جس کے سبب لوگوں میں دہشت پائی جا رہی ہے۔

کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ کے باوجود سیاسی جماعتوں کے جلسے اور جلوسوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ اکٹھا ہورہی ہے جہاں کورونا وائرس گائیڈ لائن کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہے۔

بنگال میں کورونا کے نئے کیسز اور سیاسی گہماگہمی دونوں عروج پر
ذرائع کے مطابق گزشتہ چند مہینوں کے دوران مغربی بنگال ملک کی واحد ریاست تھی جہاں کورونا وائرس مکمل طور پر قابو میں آ چکا تھا ۔بنگال میں یومیہ کورونا وائرس کے کیسز دس سے بھی نیچے آ چکا تھا جبکہ شرح موت صفر ریکارڈ کیا جا رہا تھا ۔لیکن گزشتہ چند بیس دنوں کے دوران ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ریاستی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کل پانچ ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعہ اور ہفتے کے روز کورونا وائرس کے نئے کیسز چار ہزار نو سو تک پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق دارالحکومت کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے سبب متعدد لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ 28 دنوں کے دوران پہلی مرتبہ ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہے جو تشویش کا باعث ہے. واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد گیارہ لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے ریاست میں اب تک گیارہ ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔غورطلب ہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ نے پی آئی ایل پر سماعت کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم، جلسہ و جلوس کے دوران کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔دوسری طرف شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پارلیمانی حلقے میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے. بیرکپور پولیس کمشنریٹ کو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے سختی برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد گیارہ لاکھ تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے ریاست میں اب تک گیارہ ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details