ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے لیکن خطرہ پوری طرح سے ختم نہیں ہوا ہے.
مغربی بنگال: کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ - کورونا وائرس کے کیسز میں کمی
ریاست میں کورونا کے نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں آضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا کے 3951 نئے کیسز آئے ہیں، کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے سبب لوکل ٹرین خدمات کو دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا کے 3981 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 53 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مسلسل پانچویں دن چار ہزار سے کم کیسز سامنے آئے ہیں لیکن یومیہ مرنے والوں کی تعداد میں کوئی کمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 80 ہزار 521 پہنچ گئی ہے۔
ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار 958 تک پہنچ گئی ہے لیکن سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کورونا کیسز کے مقابلے صحتیاب لوگوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور 88.59 فیصد پہنچ گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مرض کے پھیلنے کی رفتار میں کمی آنے لگی ہے۔ لوگ اسی طرح سے احتیاط کریں گے تو نومبر ماہ کے آخر تک اس میں نمایاں کمی آ سکتی ہے.
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے کیسز کے آنے کی رفتار میں کمی آئی ہے، حکومت مزید سخت قدم اٹھائے گی تو اس میں اور بہتری آ سکتی ہے۔