اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال : کورونا وائرس کی رفتار میں کمی

ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز آنے کی رفتار سست پڑنے لگی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار ہزار سے کم کیسز سامنے آئے ہیں

مغربی بنگال : کورونا وائرس کے رفتار میں کمی
مغربی بنگال : کورونا وائرس کے رفتار میں کمی

By

Published : Oct 31, 2020, 10:44 PM IST

مسلسل چوتھے دن 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 991 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے.

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 لوگوں کی موت ہوئی ہے اس طرح ریاست میں مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار 900 تک پہنچ گئی ہے.

محکمہ صحت کے مطابق مسلسل چوتھے دن کورونا کے نئے کیسز کی تعداد چار ہزار سے کم رہی ہے.

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ 70 ہزار پہنچ گئی ہے. اس میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے.

انہوں نے کہا کہ صحتیاب لوگوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے جو تشفی بخش ہے.

مزید پڑھیں:اقتدار کے لیے سبھی حدیں پار

لوگ اگر سخت ترین احتیاطی تدابیر عمل کرتے رہے تو اس میں ریکارڈ اضافہ ہونے کا امکان روشن ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آنے پر طبی ماہرین بھی حیران ہیں.

ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ سلسلہ اور چند دنوں تک جاری رہا تو اس پر قابو پایا جا سکتا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details