مغربی بنگال میں ان دنوں تہواروں کا موسم ہے۔
یہاں کے بیشتر بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ امڈ رہی ہے۔
ریاستی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگ نظر آر رہے ہیں۔
مرشدآباد شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانکورونا وائرسکے سو سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔
اس سے ضلع انتظامیہ تشویش میں مبتلا ہوگئی ہے. ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف مرشدآباد میں 24 گھنٹوں کے دوران سو زائد کیسز کا آنا تشویش کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں حکومتی گائیڈ لائن پر عمل جاری ہے لیکن تہوار کی وجہ سے لاپرواہی بھی برتی جارہی ہے۔