اردو

urdu

ETV Bharat / state

مٹیا برج - گارڈن ریچ میں کورونا ویکسینیشن مہم زوروں پر - بورو چئیرمین رنجیت شیل

کولکاتا سے متصل جنوبی 24 پرگنہ کے نواب واجد علی شاہ کی نگری مٹیا برج - گارڈن ریچ میں کورونا ویکسینیشن مہم زوروں پر جاری ہے۔

میٹیا برج - گارڈن ریچ میں کورونا ویکسینیشن مہم زوروں پر
میٹیا برج - گارڈن ریچ میں کورونا ویکسینیشن مہم زوروں پر

By

Published : Jul 27, 2021, 7:00 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل جنوبی 24 پرگنہ کے نواب واجد علی شاہ کی نگری مٹیا برج - گارڈن ریچ میں کورونا ویکسینیشن مہم زوروں پر جاری ہے۔

میٹیا برج - گارڈن ریچ میں کورونا ویکسینیشن مہم زوروں پر

گارڈن ریچ میں واقع کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین رنجیت شیل نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود کورونا ویکسینیشن مہم کو جاری رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

میٹیا برج - گارڈن ریچ میں کورونا ویکسینیشن مہم زوروں پر
بورو چیئرمین رنجیت شیل نے کہا کہ ہر وارڈ میں 280 سے 290 لوگوں کو کورونا ویکسین دی جاتی ہے، یعنی روزانہ کل 1800 سے 2000 لوگوں کو کورونا ویکسین دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے ایک ایک آدمی تک کورونا ویکسین پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن کورونا ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے مہم کی رفتار سست پڑجاتی ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے بتایا کہ اقلیتی (مسلم ) اکثریتی علاقوں میں زور وشور سے کورونا ویکسین لینے کے لئے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی(مسلم ) اکثریتی علاقوں سے بیداری مہم کا مثبت پہلو سامنے آنے لگا ہے۔ لوگوں میں ویکسینیشن سے متعلق دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: کورونا ویکسین مہم دوبارہ شروع



انہوں نے کہا کہ لاؤڈ-اسپیکر کے ذریعہ بنگلہ اور اردو بیلیٹ (علاقوں ) میں بیداری مہم کی بدولت ہم عام لوگوں تک پہنچنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں اور اس میں کامیابی مل رہی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار مکمل سست پڑچکی ہے، کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 121 تک پہنچ چکی ہے۔ ایک دن میں 1432 مریضوں کی صحتیاب ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ریاست میں کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 14 لاکھ 44 ہزار 321 تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صحتیابی کا فیصد 98.81 ہوگیا ہے۔

اس بیماری سے اب تک 18 ہزار 68 لوگوں کی موت ہوئی ہے. اموات شرح میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کی کوشش تیز کردی گئی ہے۔ مثبت پہلو یہ ہے کہ مغربی بنگال کے 33 میں سے 15 اضلاع میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ایک بھی شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details