اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں کورونا کے نئے کیسز میں تشویشناک اضافہ - یومیہ کیسز 10 ہزار سے تجاوز

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد چھ لاکھ 77 ہزار ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک تقریبا گیارہ ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب حالات مزید سنگین ہو گئے ہیں۔ عام لوگوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا کے نئے کیسز میں تشویشناک اضافہ، یومیہ کیسز 10 ہزار سے تجاوز
مغربی بنگال میں کورونا کے نئے کیسز میں تشویشناک اضافہ، یومیہ کیسز 10 ہزار سے تجاوز

By

Published : Apr 21, 2021, 10:03 PM IST

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب نئے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس بیماری کی وجہ سے 58 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 87 کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس دوران 58 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں پہلے دو دنوں تک کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار تھی لیکن چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تعداد میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہوا ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا کے نئے کیسز میں تشویشناک اضافہ، یومیہ کیسز 10 ہزار سے تجاوز

غور طلب ہے کہ گزشتہ چھ ماہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ 28، 29 دنوں قبل کورونا وائرس کے یومیہ کیسز دس سے بارہ ہوا کرتا تھا لیکن آج اس کی تعداد ساڑھے دس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد چھ لاکھ 77 ہزار ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک تقریبا گیارہ ہزار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب حالات مزید سنگین ہو گئے ہیں۔ عام لوگوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا اثر اب ریاست کے تمام اضلاع میں دکھائی دینے لگا ہے۔ اسمبلی انتخابات کی انتخابی مہم میں شرکت کرنے والے سے لے کر کانگریس کے امیدوار ریاض الحق اور آر ایس پی کے امیدوار پردیپ نندی کی کورونا وائرس سے موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ نصف درجن سے زائد سیاسی رہنما کورونا مثبت پائے جانے کی وجہ سے خود کو کورنٹائن کر چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details