کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار مکمل طور پر سست پڑنے کے سبب مغربی بنگال میں یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیڑھ ہزار سے بھی کم کیسز سامنے آئے ہیں۔
ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 23 لوگوں کی موت ہوئی ہے جو گزشتہ کل کے مقابلے چار کم ریکارڈ درج کیا گیا ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ دو ہزار 706 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 17 ہزار 758 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد اب بڑھ کر 14 لاکھ 65 ہزار 219 تک پہنچ چکی ہے.اس کے ساتھ ساتھ صحتیابی کی فیصد 97.51 ہوگئی ہے۔
مغربی بنگال میں کورونا کے یومیہ کیسز ڈیڑھ سے ہزار سے بھی کم - latest corona cases bangal
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار مکمل طور پر سست پڑنے کے سبب یومیہ کیسز اور شرح اموات دونوں میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔
علامتی تصویر
یہ بھی پڑھیں:
کورونا وائرس سے متاثر اضلاع پر ایک نظر.
یومیہ کیسز
شمالی 24 پرگنہ 158
دارجلنگ :151
جنوبی 24 پرگنہ 148
کولکاتا :137
دارجلنگ. 135
ہوڑہ :78
ہگلی 68
مغربی بنگال محکمہ صحت نے کہا کہ حالات میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے. امید ہے کہ 15 جولائی تک کورونا وائرس کی دوسری لہر پر مکمل طور پر قابو پا لیا جائے گا۔ لیکن لوگوں کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔