اردو

urdu

مغربی بنگال میں کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی

By

Published : May 28, 2021, 9:49 PM IST

ریاست میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سست پڑنے کے سبب یومیہ کیسز میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا کے 12 ہزار نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن کے دوران کورونا کیسس میں مسلسل کمی
مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن کے دوران کورونا کیسس میں مسلسل کمی

مغربی بنگال میں جاری سخت لاک ڈاؤن کے سبب کورونا وائرس کی دوسری لہر نہایت سست پڑنے لگی ہے جسے ایک مثبت پہلو قرار دیا جا رہا ہے۔

ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12 ہزار 128 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جو گذشتہ کل کے مقابلے ساڑھے سات سو کم ہے۔

مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن کے دوران کورونا کیسس میں مسلسل کمی

دوسری طرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب 145 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ شرح اموات میں کم و بیش کا سلسلہ جاری ہے۔
مغربی بنگال محکمہ صحت کے مطابق پندرہ روزہ سخت لاک ڈاؤن کا منصوبہ کامیاب ہوا ہے۔ گذشتہ بارہ دنوں کے دوران دس ہزار یومیہ کیسز میں کمی آئی ہے۔ 15 جون سے پہلے کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 23 ہزار کے قریب ہوا کرتی تو آج بارہ ہزار ہوئی ہے اور آنے والے دنوں میں دس ہزار سے بھی نیچے چلی جائے گی۔

مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن کے دوران کورونا کیسس میں مسلسل کمی

محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے سبب اموات تشویش کا باعث ہے۔ اس میں کمی نہیں آ رہی ہے۔ اگر اس کی یومیہ تعداد سو سے نیچے چلی جائے تو ہم ایک بار بھر کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کے قریب پہنچ جائیں گے۔

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد پر ایک نظر

شمالی 24 پرگنہ :2525،

کولکاتا:1857،

جنوبی 24 پرگنہ :853،

ہوڑہ :753،

ہگلی :583،

دارجلنگ :630،

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 13 لاکھ 43 ہزار 442 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 15 ہزار 120 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details