مغربی بنگال محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 863 لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ یومیہ کیسز کے آنے کی رفتار سست پڑ چکی ہے۔
دوسری طرف مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 17 لوگوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ گزشتہ کل کے مقابلے اس میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 15 لاکھ، 13 ہزار 877 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک 17 ہزار 178 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
ریاست میں کورونا سے 1981 لوگ صحتیاب ہو کر ہسپتالوں سے گھر واپس لوٹے ہیں۔ اس طرح کورونا وائرس سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 14 لاکھ 81 ہزار 742 ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صحتیابی کی فیصد 97.88 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر اضلاع میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز پر ایک نظر
اضلاع یومیہ کیسز