اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cook Arrest in Afghan Citizen murder case افغان شہری کے قتل کے الزام میں باورچی گرفتار - مغربی بنگال کے بردوان ضلع

بردوان ضلع کے درگاپور کے کاجیر علاقے سے پولیس نے افغان شہری کے قتل کے الزام میں باورچی کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار باورچی کے پاس سے مسروقہ نقد بھی برآمد کیا گیا۔Cook Arrest IN afghan citizen murder case

Cook Arrest IN afghan citizen murder case in Benachiti in durgapur Burdwan
Cook Arrest IN afghan citizen murder case in Benachiti in durgapur Burdwan

By

Published : Sep 5, 2022, 2:20 PM IST

بردوان:مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے درگاپور کے بینچاہٹی کے کاجیر علاقے سے پولیس نے افغان شہری کے قتل کے الزام میں باورچی کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار باورچی کے پاس سے مسروقہ 60 ہزار روہے نقد بھی برآمد کیا گیا۔Cook Arrest IN afghan citizen murder case in Benachiti in durgapur Burdwan

پولیس نے بتایا کہ 'افغان شہری کے قتل کے بعد سے ہی لاپتہ باورچی پر شبہ تھا۔ وہ قتل کی واردات کے بعد سے ہی فرار تھا۔ پولیس کو اس کی تلاش تھی۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ وہ بیربھوم ضلع میں پناہ لیا ہوا ہے۔۔ پولیس نے مزید بتایا کہ 'گرفتار باورچی کی شناخت ظہیر علی خان کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ افغان شہری کے گھر میں باورچی کے طور پر کام کرتا تھا۔ افغان شہری اعظم خان کے سود کا 60 ہزار روپے بھی برآمد کر لیا گیا.

پولیس کے مطابق پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آسکتی ہے۔یہ معاملہ صرف60 ہزار روپے کا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Afghanistan citizen Found Dead افغان شہری اپنے ہی گھر میں مردہ پایا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز مشرقی بردوان ضلع کے درگاپور تھانہ کے تحت کاجیر علاقے میں واقع ایک اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے پولیس نے ایک افغان شہری کی خون سے لت پت لاش برآمد کی تھی جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details