اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریاستی وزیر شبینہ یاسمن کے لیٹر پیڈ کے ذریعہ نوکری کی سفارش پر تنازع - نوکری کی سفارش کا معاملہ

مالدہ ضلع کے ماتھاباڑی سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی اور وزیر شبینہ یاسمن کے لیٹر پیڈ کے ذریعہ نوکری کی سفارش کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد ایک نیا تنازع پیدا ہو گیا ہے۔

وزیر شبینہ یاسمن کے لیٹر پیڈ کے ذریعہ نوکری کی سفارش پر تنازع
وزیر شبینہ یاسمن کے لیٹر پیڈ کے ذریعہ نوکری کی سفارش پر تنازع

By

Published : Jul 27, 2021, 1:27 PM IST

مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ماتھاباڑی سے ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی اور وزیر شبینہ یاسمن کے لیٹر پیڈ کے ذریعہ نوکری کی سفارش کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔

رکن اسمبلی اور وزیر شبینہ یاسمن کے لیٹر پیڈ کے ذریعہ ایک شخص کے لئے نوکری کی سفارش کا معاملے کے بعد ایک نیا تنازع پیدا ہو گیا ہے۔

اپوزیشن پارٹی بی جے پی کو ریاستی حکومت کو گھیرنے کا ایک موقع مل گیا ہے۔ بی جے پی کے رہنماؤں نے اس معاملے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر شبینہ یاسمن کے لیٹر پیڈ کے ذریعہ ضلع ایکزیکیٹو آفیسر کو خط لکھا گیا ہے۔ اس خط میں انگریز بازار کے دولت پور کے رہنے والے ایک شخص کے لئے میکائنیکل شعبے میں نوکری کی سفارش کی گئی ہے۔

رکن اسمبلی اور وزیر شبینہ یاسمن نے اس ضمن میں کہا کہ 'انہوں نے اپنے لیٹر پیڈ پر کسی بھی شخص کی نوکری کے لئے کسی کو کوئی خط نہیں لکھا ہے یہ ایک جھوٹا اور بے بنیاد معاملہ ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: ممتا بنرجی کی دہلی آمد، وزیر اعظم اور اپوزیشن رہنماؤں سے کریں گی ملاقات

ریاستی وزیر شبینہ یاسمن نے کہا کہ 'میں ایک رکن اسمبلی ہوں اسمبلی حلقے میں ترنمول کانگریس کے کئی رہنماؤں کے پاس میرا لیٹر پیڈ رہتا ہے کیونکہ وزیر ہونے کی وجہ سے اکثر و بیشتر مالدہ ضلع سے باہر رہتی ہوں اس صورتحال میں لوگوں کو ضرورت کے مطابق رکن اسمبلی کے لیٹر پیڈ فراہم کیا جاتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس معاملے کے خلاف انگریز بازار تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس معاملے میں ملوث افراد کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری طرف ضلع کے ایکزیکیٹو آفیسر نے کہا کہ 'انہیں کوئی خط نہیں ملا ہے یہ ایک جھوٹا اور بے بنیاد معاملہ ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details