اردو

urdu

مغربی بنگال: بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکریٹری کا ترنمول کی سربراہ پر متنازعہ بیان

بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکریٹری شاینتن باسو نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی کا نام لیے بغیر انہیں ساڑی پہننے والی ہٹلر قرار دیا۔

By

Published : Nov 29, 2020, 8:31 PM IST

Published : Nov 29, 2020, 8:31 PM IST

controversial statement by bjp state general secretary on chief minister mamata banerjee in malda west bengal
وزیر اعلی ممتا بنرجی

ریاست مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کے درمیان زبردست بیان بازی جاری ہے۔

بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکریٹری کا ترنمول کی سربراہ پر متنازعہ بیان

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنما ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کرنے کا کوئی موقع چھوڑنا نہیں چاہتے ہیں۔

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان میں کافی وقت باقی ہے لیکن بیان بازی کا سلسلہ ابھی سے شروع ہوگیا ہے۔

اسمبلی انتخابات کے مدنظر متنازعہ بیان بازی کی دوڑ میں بی جے پی کے رہنما کافی آگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوریت میں عوام کی آواز ہی سب سے اہم: شھبندو ادھکاری

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کی طرح جنرل سیکریٹری شاینتن باسو اکثر و بیشتر منتازعہ بیان بازی کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی

مالدہ ضلع میں چائے پر چرچہ کے دوران بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکریٹری شاینتن باسو نے کہا کہ جانوروں، کوئلہ اور بالی (بالو) اسمگلنگ کرنے والوں کے پرچار کے لیے آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلی ممتا بنرجی ساڑی پہن کر ہٹلر گیری کرتی ہیں۔ لیکن وہ اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف ایک لفظ کہنا نہیں چاہتی ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کی سربراہ جن لوگوں کی غلط حرکتوں پر پردہ ڈالیں گی ہم اسے عوام کے سامنے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے یوتھ صدر ابھیشیک بنرجی کے بارے میں کچھ نہیں بولنا ہے کیونکہ ان سے متعلق پہلے ہی بہت کچھ بولا جا چکا ہے۔

بی جے پی کے رہنما کے مطابق مغربی بنگال کے عوام ہی پھوپھی اور بھتیجے کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details