کلکتہ: مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 3,074کورونا وائرس کے نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک کورونا وائرس کے 1,13,432معاملے آچکے ہیں۔ وہیں ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2,377 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں 2,647 افراد ڈسچارج ہوئے ہیں اور اب تک83,836 افراد صحتیاب ہوکر گھر جا چکے ہیں، جبکہ اس وقت 27,219 افراد زیر علاج ہیں، بنگال میں صحت یاب ہونے کی شرح 91 .73فیصد تک پہنچ گیا ہے۔