شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور سب ڈویژن میں واقع گارولیا جامع مسجد کی تیسری منزل کی چھت کی بھلائی کا مکمل ہو گیا۔ تعمیراتی کام تمام لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ جامع مسجد کی تیسری منزل کی چھت کی بھلائی کے کاموں کے دوران مسجد کمیٹی کی جانب سے چندہ وصولی کا سلسلہ جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق ایک دن میں تقریباً دو لاکھ روپے کا چندہ ملا۔ مفتی مولانا ابو الخیر قاسمی نے اپنے ہاتھوں سے تیسری منزل کی چھت کی ڈھلائی کا کام شروع کیا۔اس موقع پر دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
گارولیا جامع مسجد کے نائب صدر علی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھ ماہ قبل نئی کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی۔کمیٹی کے ذمہ داران اور اراکین نے مسجد کی توسیع کا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کمیٹی نے تیسری منزل کی چھت کی ڈھلائی کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی کے اراکین اہل گارولیا کی مدد سے چھ ماہ قبل جو خواب دیکھا گیا تھا اسے حقیقت میں بدلنے میں مصروف ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے عمل درآمد کرنے کے لئے کئی لاکھ روپے کی ضرورت تھی لیکن پختہ ارادہ اور بلند حوصلوں کی وجہ ناممکن ہدف کو آسانی سے حاصل کیا جاسکا ۔