اردو

urdu

ETV Bharat / state

'فاروق عبداللہ کو پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کرنے کا آیئنی حق ہے'

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ 'فاروق عبداللہ کوپارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کرنے کاآیئنی حق ہے۔ پارلیمنٹ کے اجلاس میں انہیں شرکت کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا ہے۔

'فاروق عبداللہ کوپارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کرنے کاآیئنی حق ہے'

By

Published : Nov 18, 2019, 5:46 PM IST

کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری کاکہنا ہے کہ اس وقت عجیب دور سے گزررہا ہے۔ملک کی حکمراں جماعت بی جے پی کے علاوہ کسی دوسر ے کوکچھ بھی بولنے کا حق حاصل نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ 108دنوں سے سنئیر سیاسی رہنما فاروق عبداللہ حراست میں ہیں۔ ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ جموں کشمیرکے ساتھ ساتھ ملک کی دیگرریاستوں کے لوگ بھی ان کے بارے میں جاننے کے لیے بے چین ہیں۔

مسٹرچودھری کاکہنا ہے کہ فاروق عبداللہ کوکیوں حراست میں رکھنے کی وجہ مرکزی حکومت کے علاوہ کسی کو بھی معلوم نہیں ہے۔یہ کیساقانون ہے ۔حکومت کو خلاصہ کرنے کی ضرورت ہے۔

کانگریسی رہنمانے کہاکہ میں امید کرتاہوں کہ نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ کوجلد سے جلد آزادکیاجائے۔جلد سےجلدان پر سے نظر بند ہٹایاجائے۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ اجلاس سے قبل میں نے کہاتھاکہ ایوان کو شفاف انداز میں چلانے کی ضرورت ہے۔ مرکز پر قابض بھارتیہ جنتاپارٹی کے علاوہ تمام اپوزیشن پارٹیوں کو اظہارخیالات کی پوری آزادی ملنی چاپیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details