کولکاتہ میونسیپل انتخابات 19 دسمبر Kolkata municipal election on December 19کو ہونے ہیں۔ تاہم اس سے قبل مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار جہاں ایک طرف اپنی جیت کا دعویٰ کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں دوسری جانب دوسری سیاسی جماعتوں پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔
مسلم اکثریتی وارڈ نمبر 62 میں اس مرتبہ ترنمول کانگریس کے امیدورا کو کانگریس پارٹی کے امیدوار سے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔ دونوں ہی جماعتیں اپنی اپنی برتری ثابت کرنے میں مصروف ہیں۔
وارڈ نمبر 62 سے آل انڈیا نیشنل کانگریس کے امیدوار حسین زاہد نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ ہم جیت سے زیادہ پرامن انتخابات چاہتے ہیں۔ اسی سے نقشہ بدل سکتا ہے۔
کانگریس کے امیدوار نے کہا کہ مذکورہ وارڈ کے باشندے اپنے منتخب شدہ نمائندے سے محروم ہیں۔ کیونکہ گزشتہ انتخاب میں عوام نے جن کا انتخاب کیا تھا وہ علاقہ میں شاذ و نادر ہی آتے ہیں۔
حسین زاہد نے کہا کہ وارڈ نمبر 62 کے باشندوں کو پریشانیوں سے نجات دلانے والا کوئی نہیں ہے۔وہ اپنی پریشانیوں سے نجات پانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں کیونکہ موجودہ کاونسلر برسوں سے اس وارڈ میں نہیں آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ کاونسلر علاقے کے دورے پر نہیں آتے ہیں۔ اب تو وہ بیمار بھی ہیں جس کی وجہ سے کئی برسوں سے یہاں نہیں آئے ہیں۔یہ اس وارڈ کے باشندوں کی بدقسمتی ہے یاپھر کچھ اور۔
ان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس نے اس مرتبہ جن کو بطور امیدوار کو انتخابی میدان میں اتارا ہے وہ عوام کے درمیان غیرمقبول ہیں۔ جس کی وجہ سے ووٹرز کو کانگریس سے امید پیدا ہونے لگی ہے۔
کانگریس کے امیدوار کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات پرامن طریقے سے کرائے گئے تو ترنمول کانگریس کو اس وارڈ کے ساتھ ساتھ متعدد وارڈز میں شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ریاستی انتخابی کمیشن کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات کو پر امن اور شفاف طریقے سے کرانے کی کوشش کرے تاکہ لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع مل سکے۔
حسین زاہد کے مطابق ان کی جیت یقینی ہے۔ لوگوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔ عوام کو ایک ایسا نمائندہ چاہیے جو ہر وقت ان کے ساتھ کھڑا ہو اور ان کی پریشانیوں کو دور کرنے میں دلچسپی رکھتا ہو۔