مرشدآباد: پنچایت انتخابات کی تیاریاں آخری لمحات میں جاری ہیں۔ ریاست میں مرکزی فورسز پہنچ چکی ہیں۔ پھر بھی تشدد کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آئی۔ جب گورنر زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مرشد آباد پہنچ چکے ہیں، اسی دوران رانین نگر میں کانگریس کے کارکن اروند منڈل کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اروند منڈل کے خاندان کا دعویٰ ہے کہ ترنمول کے لوگوں نے انہیں مارا پیٹا۔ اس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔ کانگریس کے رہنما کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔
دوسری طرف ترنمول کے لیڈر اور پنچایت امیدوار نیمائی منڈل نے کہا کہ پہلے مجھے لاٹھی سے مارنے آیا تھا۔ میرے پاس وہ بھی تصویر ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ترنمول کانگریس پنچایت انتخابات میں تاریخی جیت کی جانب گامزن ہے۔ اپوزیشن جماعتیں شکست تسلیم کرنے کے بجائے پرامن ماحول کو بگاڑنے پر آمادہ ہیں۔ بہرام پور مرشد آباد ضلع ترنمول کے چیئرمین اپوربا سرکار نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ تھانے میں شکایت درج ہوئی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ تفتیش کرے گی۔ پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ مرنے والے شخص کی شناخت اروند منڈل کے طور پر ہوئی ہے۔