مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے شجاع پور سے کانگریس کے رکن اسمبلی عیسیٰ علی خان چودھری نے کہا کہ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنما چیٹ فنڈ بدعنوانی معاملے میں ملوث ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مغربی بنگال میں چیٹ فنڈ بدعنوانی معاملے میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے درجنوں رہنما ملوث ہیں۔ لیکن کسی بھی رہنما کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں چٹ فنڈ بدعنوانی معاملہ ایک اہم موضوع ہے۔ یہ اتنا بڑا معاملہ ہے کہ اگر اس کی تفتیش کی جائے تو کئی رہنماؤں کا سیاسی کیریئر ختم ہو سکتا ہے۔
مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس نے چٹ فنڈ بدعنوانی معاملے کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔