اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس کی فہرست جاری - کانگریس نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے 54 امیدواروں کی فہرست جاری کی

کانگریس نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے 54 امیدواروں کی فہرست جاری کی.کانگریس انتخابی کمیٹی کےسربراہ مکل واسنک نے یہاں جاری ریلیز میں یہ اطلاع دی۔

کانگریس نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے 54 امیدواروں کی فہرست جاری کی
کانگریس نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے 54 امیدواروں کی فہرست جاری کی

By

Published : Jan 18, 2020, 11:12 PM IST

انہوں نےبتایا کہ پارٹی نے عام آدم پارٹی(آپ)کے ٹکٹ پر اسمبلی کی رکن رہی پھر کانگریس میں واپسی کرنے والی الکا لامبا کو چاندنی چوک سے امیدوار بنایا ہے۔


مسٹر للوتیا کو منگولپوری (ریزرو)، یوسف کو بلی ماران، کرشن تیرتھ کو پٹیل نگر اور لولی کو گاندھی نگر، نریندر کو شاہدرہ، متین احمد کو سلیم پور اور اشوک کمار والیہ کو کرشنا نگر سےامیدوار بنایا ہے۔


پارٹی نے ڈپٹی وزیراعلی اور آپ لیڈر منیش سسودیا کے خلاف پٹپڑ گنج سیٹ سے لکشمن راوت کو امیدوار بنایا ہے۔ مسٹر راوت پٹپڑ گنج کے سابق ضلع صدر رہ چکے ہیں۔

کانگریس نے عام آدمی پارٹی سے واپسی کرچکی الکا لامبا کے علاوہ آپ سے پارٹی میں سنیچر کو شامل ہوئےآدرش شاستری کو دوارکا سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔


پارٹی نے نئی دہلی سیٹ سے ابھی امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اس سیٹ پر وزیراعلی اروند کیجری وال انتخابات لڑرہے ہیں۔
پارٹی نے ڈاکٹر نریش کو منڈکا، کمل ناتھ کو تری نگر ، تلوندر سنگھ مارواہ کو جنگپورہ اور وکیل شینو چوپڑہ کو کالکاجی سے ٹکٹ دیا ہے۔
پارٹی نےجن 54 امیدواروں کےناموں کا اعلان کیا ہے ان میں 10 خواتیں شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details