مرکزی حکومت کی زرعی قوانین کے خلاف پورے ملک کسانوں کی جانب سے مخالفت جاری ہے۔ وہیں آج کولکاتا میں پردیش کانگریس نے زرعی قوانین کے خلاف پیدل مارچ کیا۔
پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری کی قیادت میں کانگریس کے سینکڑوں کارکنان نے کولکاتا کے کے کالج اسٹریٹ سے دھرمتلہ تک مرکزی حکومت کے زرعی قوانین اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاجی ریلی میں کانگریس کے کئی سنئیر رہنما شامل تھے۔ حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان اور پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے پیدل مارچ کی قیادت کی اور پھر ادھیر چودھری نے گورنر جگدیپ دھنکر سے راج بھون میں ملاقات کی اور گورنر کو ایک یادداشت دی، جس میں زرعی قوانین کو واپس لینے، تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ضروری اشیاء کی مہنگائی سے متعلق اپنے تشویش سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے کہا کہ کانگریس پہلے ہی دن سے جب بل پیش کیا جا رہا تھا، زرعی قوانین کی شدید مخالفت کر رہی ہے۔