کولکاتا:مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ پین کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کے لئے جو فیس وصولی جارہی ہے ۔ وہ عام لوگوں کے لئے بہت زیادہ ہے۔اس سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔اس لئے کانگریس نے وزیراعظم کو خط لکھ کر اس معاملے میں مداخلت کرنے کا مطا لبہ کیاہے۔
کانگریس کے رکن پارلیمان نے کہاکہ پین کارڈ اور آدھار کارڈ لنک نا کرنے والوں کے خلاف جو جرمانہ کیا جا رہا ہے وہ بھی بہت زیادہ ہے۔جرمانے کی رقم میں کمی کی جائے تو عام لوگوں کے حق میں بہتر ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری نئے گائیڈ لائن کے مطابق جرمانے کے عوض آدھار اور پین کارڈ لنک لازمی قرار دیا ہے۔اس معاملے میں تاخیر کرنے والوں پر ایک ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے ۔ادھیر رنجن چودھری نے جرمانے کی رقم پر سوال اٹھایا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ جرمانے کی رقم عام لوگوں کے لئے پریشانی کی وجہ بن رہی ہے ۔