مرشدآباد: مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی پر تنقید کرنے ہوئے کہا کہ تشدد کی راہ اختیار کرنے سے، آپ بنگال کے وزیر اعلی کے ایک یا دو بوتھوں پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ لیکن، آپ بنگال کے لوگوں کے دلوں پر قبضہ نہیں کر سکتے۔ترنمول کانگریس کو آج یا کل سزا ملنی چاہیے۔
غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق مغربی بنگال میں ووٹنگ کے دن 19 افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں مرشد آباد میں صرف 5 لوگوں کی موت ہوئی۔ کھڑگرام سے لے کر ریزی نگر، لالگولہ سے بیل ڈنگا، نوئیڈا تک پر خون کی ہولی کھیلی گئی۔تشدد کا بازار اب بھی گرم ہے۔
خون آلودہ مغربی بنگال پنچایت انتخابات کے دن حاجی لیاقت علی خان کو بھی موت کا گھاٹ اتار دیا گیا۔ان کی موت کے بعد پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری اہل خانہ سے ملاقات کی۔ادھیر کا دعویٰ ہے کہ جو بھی مارا گیا ہے وہ بے قصور ہے۔ یہ سب جانتے ہیں کہ حاجی لیاقت ایک مہذب، ایماندار، دیندار مسلمان تھے۔ وہ دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھتے تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے تشدد کی سیاست کی مخالفت کی۔