کولکاتا:مغربی بنگال پردیش كانگریس كے صدر اور ركن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے كہا كہ ممتا بنرجی كی قیادت والی ریاستی حكومت پر جم كر تنقید كی۔ 2011 میں ترنمول كا نگریس كی قیادت والی حكومت بننے كے بعد سے لے كر آج تك بد عنوانی كا بول بالا رہا ہے۔ حكمراں جماعت كے بیشتر رہنما بدعنوانی كے معاملے میں ملوث ہیں۔ لیكن ان كی پارٹی كے سربراہ كواس ضمن میں كوءی جانكاری نہیں ہے یہ سن كر حیرت ہو تی ہے۔ Adhir Ranjan Choudhary Slam Mamata
كانگریس جكے سنیر رہبما نے كہا كہ یہ بات سچ ہے كہ بی جے پی كی قیادت والری مركزی حكومت سركاری جنچ ایجنسیوں كو سیاسی مفاد كے لیے استعمال كرتی ہے لیكن كیایہ بات بھی سچ نہیں ہے كہ ترنمول كا نگریس كے بیشتر رہنما بد عنوانی میں ملوث ہیں۔ پارٹی كی سربراہ اپنے بد عنوان رہنماوں لو روكنے كے لیے كبھی بھی خاطرخواہ كارروایی نہیں كی ہے ۔
انہوں نے كہا كہ پارتھو چٹر جی كے بعد ترنمول كا نگریس كے ركن اسمبلی انوبرتا منڈل كی گرفتاری كو سیاسی رنگ نہیں دیا جا سكتا ہے ۔وہ سچے اور ایماندار ہو تے تو وہ سی بی آءی كے سمن كوكبھی بھی نظر انداز نہیں كرتے ۔ وہ پہلی فرصت میں سی بی آیی كے دفتر میں حاضر ہو تے اور تمام سوالات كے جواب دے كر با عزت اپنے گھر واپس آ تے لیكن انہیں پتہ تھا كہ وہ ایك بار بھی سی بی آیی كے دفتر گیے تو وہ گرفتار كرلیے جاییں گے اور بالكل ایسا ہی ہو ا۔