اردو

urdu

ETV Bharat / state

Renovation Of Nizam Imambaara ادھیررنجن چودھری کا نظام امام باڑہ کی مرمت کے لئے وزیرثقافت کو مکتوب - مرکزی وزیر ثقافت جی کشن ریڈی

کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیرنجن چودھری نے مرکزی وزیر ثقافت جی کشن ریڈی کو ایک خط لکھ کر نواب سراج الدولہ کے ذریعہ تعمیر کردہ نظام امام باڑہ کی تجدید کاری کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھیررنجن چودھری کا نظام امام باڑہ کی مرمت کے لئے وزیرثقافت کو مکتوب
ادھیررنجن چودھری کا نظام امام باڑہ کی مرمت کے لئے وزیرثقافت کو مکتوب

By

Published : May 25, 2023, 5:34 PM IST

مرشدآباد:مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر اور رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے مرکزی وزیر ثقافت جی کشن ریڈی کو مرشد آباد ضلع میں واقع تمام تاریخی ورثے کی مرمت اور دیکھ بھال کے لئے ایک خط بھیجا ہے۔اس خط کی کاپیاں ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور گورنر سی وی آنند بوس کو بھی بھیجی گئی ہیں۔

رکن پارلیمان ادھیرنجن چودھری نے اپنے خط میں تاریخی امام باڑہ کی مرمت کے ساتھ ساتھ ضلع مرشدآباد میں نواب سراج الدولہ کی تمام تاریخی عمارتوں کی دیکھ بھال کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے اور سیاحت کو فروغ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

کانگریس کے رہنما اور رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ مرشدآباد ضلع تاریخی ہے۔لیکن ریاستی حکومت کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ضلع میں سیاحت کو فروح دینے کا کام کیا گیا تو روزگار کے موقع پیدا ہو سکتے ہیں لیکن حکومت نے اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں کیا ہے۔

انہوں نے مرکزی وزیر کی توجہ تاریخی نظام امام باڑہ کی خستہ حالی کی طرف مبذول کرائی۔ فوری طور پر اس مرمت کی ضرورت ہے۔وزیر کو فراخدل ہونے کی تاکید کی۔

یہ بھی پڑھیں:RS 100 Crore in Labourer's Bank Account یومیہ مزدور کے اکاؤنٹ میں اچانک سو کروڑ روپے آ گئے

پرانا نظام امام باڑہ نواب سراج الدولہ نے نظام قلعہ کے علاقے میں بنوایا تھا۔ نواب نے خود عمارت کی بنیاد رکھی۔امام باڑے کے بلند و بالا ستونوں میں بہت سی تاریخ پوشیدہ ہے۔ بنگال، بہار اور اڈیشہ کے نوجوان نواب کی یاد ہزاروں لوگوں کی آنکھوں میں بسی ہوئی ہے۔ جس جگہ یہ امام باڑہ بنایا گیا تھا، اسے 6 فٹ گہرائی تک کھودا گیا تھا۔ اس جگہ کو مکہ سے لائی ہوئی مٹی کے ساتھ بھرا ہوا تھا. تاکہ غریب مسلمان حج کی سعادت حاصل کر سکیں۔

اصل ڈھانچہ 1846 میں بھیانک آگ میں مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔ اسے 1847 میں نواب منصور علی خان کے حکم پر صادق علی خان کی ماہر نگرانی اور رہنمائی میں دوبارہ تعمیر کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details