اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھیر رنجن چودھری پبلک اکاونٹس کمیٹی کے صدر

حکومت نے پبلک اکاونٹس کمیٹی قائم کی ہے اور لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری کو ا س کا صدر مقرر کیا ہے۔

ادھیر رنجن چودھری پبلک اکاونٹس کمیٹی کے صدر
ادھیر رنجن چودھری پبلک اکاونٹس کمیٹی کے صدر

By

Published : May 5, 2020, 4:22 PM IST

لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق 20رکنی پبلک اکاونٹس کمیٹی میں 15رکن لوک سبھا کے اور پانچ راجیہ سبھا کے رکن ہیں جبکہ دو جگہیں ابھی خالی ہیں۔

ادھیر رنجن چودھری پبلک اکاونٹس کمیٹی کے صدر

لوک سبھا کے اراکین میں ادھیر رنجن چودھری کے علاہ ٹی آر بالو، بھرتہری مہتاب، جینت سنہا، وشنو دیال شرما، راہل رمیش شاولے، جگدمبیکا پال، رام کرپال یادو، وی بلیشوری، ستیہ پال سنگھ، سدھیر گپتا، سبھاش چندر بہیڑیا، درشن وکرم جی درویش، اجے مشرا، راجیو رنجن سنگھ عرف للن اور وشنودیال رام ہیں جبکہ راجیہ سبھا کے اراکین میں بھوپندر یادو، راجیو چندرشیکھر، سی ایم رمیش، نریش گجرال اور سکھیندر شیکھر رائے شامل ہیں۔

پبلک اکاونٹس کمیٹی کی مدت کار یکم مئی 2020 سے 30اپریل 2021تک ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details