کولکاتا:مغربی بنگال میں سی پی آئی (ایم) نے الزام لگایا ہے کہ مقامی ٹی ایم سی لیڈر نامزدگی کے عمل کے دوران بائیں بازو کے کارکنوں کو علاقہ چھوڑنے کی دھمکی دی۔ تاہم، سی پی آئی (ایم) کارکنوں نے جوابی مقابلہ کیا اور ٹی ایم سی والوں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔ مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر اور بہرامپور کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کھرگرام کا دورہ کیا اور خاندان کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ریاستی الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر 10 جون کو ڈومکل میں ہوئے تشدد کی مذمت کی۔
کانگریس کے رکن پارلیمان نے کہاکہ پوری ریاست میں جو کچھ بھی چل رہا ہے اسے عام لوگ دیکھ رہے ہیں۔عام لوگوں کے ہاتھوں میں سب کچھ چھوڑ دینا ہے وہ خود فیصلہ کریں گے کسی اقتدار میں لانا ہے اور کسے نہیں۔ ڈومکل میں، گرام پنچایت انتخابات کے دوران، سی پی آئی (ایم) کے امیدوار سراج ملا کو اس وقت روک دیا گیا جب وہ اپنے بیٹے اختر کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کرنے جارہے تھے۔ مقامی ٹی ایم سی ممبران پہلے ہی ڈومکل بی ڈی او آفس کے باہر جمع تھے۔ انہوں نے سراج اور اختر کو ہراساں کیا اور انہیں چھوڑنے پر مجبور کیا۔