اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریسی رہنما کی ای ڈی دفترمیں حاضری - ابو حسن خان چودھری

کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان ابو حسن خان چودھری کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفترمیں حاضری ہوئی جہاں ان سے پوچھ تاچھ کی گئی۔

کانگریسی رہنما کی ای ڈی دفترمیں حاضری

By

Published : Nov 5, 2019, 3:11 PM IST

مغر بی بنگال کے مالدہ ضلع کے مشہور کانگریسی رہنمااوررکن پارلیمان ابو حسن خان چودھری انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں روز ویلی چٹ فبڈ بدعنوانی کیس میں پیش ہو ئے ۔

ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے کانگریس کے سنئیر رہنما سے پوچھ تاچھ کی ۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ابو حسین خان چودھری سے روز ویلی چٹ فنڈ کیس میں پوچاتھ تاچھ کی گئی ہے ۔ ان سے چند سوال کیے گیے ۔

انہوں نے کہاکہ کانگریسی رہنمانے2010 میں وزیراعظم سے کیس کوختم کرنے کا مطالہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں ان سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔

کانگریس کے رکن پارلیمان ابوحسن خان چودھری کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے روز ویلی چٹ فنڈ بدعنوانی کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ مجھے بلایا گیا میں چلا گیا ۔ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے جس پرجانے سے اعتراض کروں۔ میں اپنی طرف سے پوری تعاون کررہا ہوں۔

کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ میں نے2010 میں وزیراعظم سے کیس کو ختم کرنے کے لیے کیا تھا۔ اسی سلسلے میں پوچھ تاچھ کی گئی ۔ ا س سے زیادہ کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details