اس وفد میں پردیپ بھٹا چاریہ اور اپوزیشن رہنما عبدالمنان بھی شامل تھے۔
مغربی بنگال پردیس کانگریس کے رہنما سنموئے بندیوپدھیاے کی جانب سے ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشیک بنرجی اور ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ممتا بنرجی پر سوشل میڈیا پر نکتہ چینی کرنے پر پولیس کارروائی کی پردیش کانگریس نے سخت مذمت کی۔
اس سلسلے میں آج پردیش کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے گورنر بنگال جگدیپ دھنکر سے ملاقات کی اور انہیں اس پورے واقعہ سے واقف کرایا۔
گورنر سے ملاقات کے بعد ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن رہنما عبدالمنان نے کہا کہ کانگریس رہنما سنمئے برجی کی غیر قانونی طریقے سے گرفتاری کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کے بھتیجے پر نکتہ چینی کرنے کے جرم میں ان کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا گیا وہ جمہوری نظام کے لیے شرم کی بات ہے۔