اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Leader Jai Ram Ramesh 'ٹی ایم سی اور عآپ بی ٹیم کی طرح کام کرتی ہیں' - مغربی بنگال کے دورے پر

کانگریس کے سینیئر رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ بھارت کی قدیم ترین سیاسی جماعت کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی کے خلاف مضبوط اور بھروسہ مند اپوزیشن اتحاد کا تصور نہیں کیا جا سکتا ہے۔Congress Leader Jai Ram Ramesh

ٹی ایم سی اورعاپ بی ٹیم کی طرح کام کرتی ہیں
ٹی ایم سی اورعاپ بی ٹیم کی طرح کام کرتی ہیں

By

Published : Sep 19, 2022, 12:19 PM IST

کانگریس کے سینیئر رہنما جے رام رمیش مغربی بنگال کے دورے پر ہیں۔‌ دورے کے دوران انہوں نے مغربی بنگال کانگریس کے کئی سینیئر رہنماؤں سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔Congress Leader Jai Ram Ramesh Slam AAP And TMC

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بڑا افسوس ہے۔کانگریس کی حکومت کے بعد سے اب تک ریاست ترقیاتی دوڑ میں دوسری ریاستوں کے مقابلے بچھڑتے چلی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ بیس برسوں کے دوران مغربی بنگال میں ایک بھی نیا کارخانہ نہیں کھلا ہے۔بھارت میں درجنوں صنعت کار ہیں لیکن میں سے کسی نے بھی بنگال کی سرزمین پر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی۔

کانگریس کے سینیئر رہنما جے رام رمیش نے مزید کہا کہ بھارت کی قدیم ترین سیاسی جماعت کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی کے خلاف مضبوط اور بھروسہ مند اپوزیشن اتحاد کا تصور نہیں کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:SC on Kashmiri Pandit Killings کشمیری پنڈتوں کے قتل عام کی ایس آئی ٹی جانچ کے مطالبے کی عرضی خارج

کانگریسی رہنما کے مطابق دہلی میں عاپ کی حکومت سے امید نہیں کی جا سکتی ہے۔وہ بی جے پی کی بی ٹیم کے طور پر کا کرتی ہے۔مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس عاپ کا رول ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی بی جے پی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بنانے کی بات ہوتی ہے تو ترنمول کانگریس اور عاپ الگ ہو کر تنقید کرنے لگتی ہیں۔کانگریس چاہے کتنی بھی کمزور کیوں نہ ہو جائے اس کے بغیر بی جے پی کے خلاف اتحاد آپ نہیں بنا سکتے ہیں۔

Congress Leader Jai Ram Ramesh Says AAP And TMC Working AS B Team

ABOUT THE AUTHOR

...view details