کولکاتا:مغربی بنگال حکومت کے ڈینگو پر قابو پانے کے تمام تر دعووں کے درمیان ریاست میں ان دنوں ڈینگو کا قہر جاری ہے۔ ریاست کے بیشتر اضلاع میں ڈینگو کی وجہ سے لوگوں کے ہلاک ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔Congress Leader Died In Dengue In Kolkata
مغربی پردیش کانگریس کے سنئیر رہنما محمد ظہیر کی ڈینگو کی وجہ سے موت ہوگئی۔گزشتہ ہفتے انہیں کولکاتا کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جانچ میں ان میں ڈینگو کے وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ وہ پرائیوٹ ہسپتال میں چند دنوں تک زیر علاج تھے آج ان کی موت ہوگئی۔ وہ مرشدآباد ضلع پردیش کانگریس کے مشہور رہنماوں میں سے ایک تھے۔ وہ گزشتہ کئی مہینوں سے ڈینگو کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہونے کےبعد مغربی بنگال حکومت کے خلاف تحریک چلا رہے تھے۔
پردیش کانگریس نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مغربی بنگال کی حکومت ڈینگو پر قابو پانے میں پوری طرح سے نکام رہی ہے۔ ممتابنرجی کی حکومت ڈینگو قابو پانے کے سلسلے میں کام کم اور سیاست میں زیادہ کر رہی ہے۔