مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے گزشتہ آٹھ مہینوں سے معطل لوکل ٹرین خدمات کی بحالی کے لئے ریلوے بورڈ کو خط لکھا ہے.
انہوں نے کہا کہ “لوکل ٹرین خدمات کی معطلی کے سبب عام لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے. عام لوگ اس وقت متعدد مسائل سے دوچار ہیں”
کانگریس کے رہنما نے کہا کہ “اگر اس وقت حکومتی گائیڈ لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے لوکل ٹرین خدمات دوبارہ بحال کر دی جاتی ہے تو یہ ان کے لئے سب بڑی راحت ہو گی۔ ”
پردیش کانگریس صدر نے کہا کہ “ان لاک فائیو کا اعلان کر دیا گیا ہے. لوکل ٹرین خدمات کو چھوڑ کر کئی چیزوں میں راحت دی گئی ہے.جو غیر ضروری ہے۔”
انہوں نے کہا کہ “بس, ٹیکسی, ٹوٹا آٹو, طویل دوری کی اسپیشل ٹوہنا اور ہوائی جہاز سبھی خدمات بحال ہے تو پھر لوکل ٹرین چلانے میں کیا پریشانی ہے۔”
لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ “میں نے ریلوے وزیر پیوش گوئل کو اس ضمن میں خط لکھا ہے امید ہے کہ کل شام تک کوئی مثبت قدم اٹھایا جائے گا۔ ”
آج ہی مغربی بنگال کے چیف داخلہ سکریٹری نے ریلوے بورڈ کو لوکل ٹرین کی خدمات جلد بحال کرنے کے لئے خط لکھا ہے۔
ادھیر رنجن چودھری کا ریلوے بورڈ کو خط - Congress leader Adhir Ranjan Chowdhury
کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے مغربی بنگال میں لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کے لئے ریلوے بورڈ کو خط لکھا ہے۔
ادھیر رنجن چودھری کا ریلوے بورڈ کو خط
واضح رہے کہ گزشتہ 24 مارچ سے مغربی بنگال میں لوکل ٹرین کی خدمات معطل ہے، اس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
گزشتہ روز ہوڑہ کے اولڈ اسٹیشن کمپلیکس میں اسپیشل اسٹاف ٹرین میں سوار ہونے کو لے کر عام مسافروں پر لاٹھی چارج کیا گیا تھا.