مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع کے بہرامپورسے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ 'بی جے پی کی توڑ جوڑ کے سبب کانگریس کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'جیوتی رادتیہ سندھیا کے پارٹی چھوڑ کر جانے سے کانگریس کو سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ ایسا نقصان ہوا ہے جس کی بھر پائی نہیں ہو سکتی ہے۔'
کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ 'سندھیا کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں کانگریس کی قیادت والی حکومت محفوظ نہیں ہے اور کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔'
کانگریس کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ 'مدھیہ پردیش میں کانگریس قیادت والی ریاستی حکومت محفوظ نہیں ہے، کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ یہ سچائی ہے۔ اس پر پردہ ڈالا نہیں جا سکتا ہے۔'
انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی سیاست اپویشن پارٹیوں کو نقصان پہنچاناہے۔ بی جے پی نے توڑ جوڑ کر سیاست کررہی ہے۔ جن ریاستوں میں کانگریس کی حکومت ہے ان کے ارکان اسمبلی کو سنہرے خواب دکھا کر پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ مدھیہ پردیش اس کی عمدہ مثال ہے