اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کو ٹکر دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے کانگریس: فرہاد حکیم - غنی خان چودھری

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس اب بی جے پی کو چیلنج کرنے اور کڑی ٹکر دینے کی پوزیشن میں اب نہیں رہی۔

بی جے پی کو ٹکر دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے کانگریس: فرہاد حکیم
بی جے پی کو ٹکر دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے کانگریس: فرہاد حکیم

By

Published : Jan 20, 2021, 12:45 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے شجاع پور میں وزیر فرہاد حکیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ممتابنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ہی بی جے پی کو روک سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس ہی عوام کی ہر پہلی پسند ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے ممتا بنرجی کے علاوہ بی جے کو روکنے کی صلاحیت کسی کے اندر نہیں ہے۔

بی جے پی کو ٹکر دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے کانگریس: فرہاد حکیم

فرہاد حکیم نے کہا کہ ممتا بنرجی عوامی حمایت کی بدولت بی جے پی کے پر کترنے کی طاقت رکھتی ہیں۔ اسی وجہ سے بی جے پی کے تمام اعلیٰ رہنما دیدی کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ کی میٹنگ کے بعد وزیر فرہاد حکیم نے اس بات کو دُہرایا کہ کانگریس بی جے پی کو چیلنج اور کڑی ٹکر دینے کی پوزیشن میں اب نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس بہت ہی کمزور پڑچکی ہے۔ ملک کی تمام ریاستوں میں اسے بی جے پی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مغربی بنگال میں تو ان کی پوزیشن صفر ہے۔

بی جے پی کو ٹکر دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے کانگریس: فرہاد حکیم

ترنمول کانگریس کے سینیر رہنما کا کہنا ہے کہ مالدہ ضلع کے غنی خان چودھری کے خاندان نے ہی بنگال میں کانگریس کو بچاکر رکھا ہوا ہے ورنہ کانگریس پارٹی کب کے ختم ہوچکی ہوتی۔ کولکاتا میونسپل کارپوریشن ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے چیئرمین فرہاد حکیم نے کہا کہ شھوبیندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی کو چیلنج کرکے اپنے سیاسی کیریئر پر کلہاڑی ماری لی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شھوبیندو ادھیکاری کا سیاسی کیریئر وقت سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details