مغربی بنگال پردیش کانگریس کو زوردار دھچکا پہنچنے والا ہے۔ فراخا سے پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے معین الحق جلد ہی ترنمول کانگریس کو شامل ہوں گے۔ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی آل انڈیا نیشنل کانگریس کی حالت بہت اچھی نہیں ہے۔
رواں ماہ کے 30 ستمبر کو مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں بھوانی پور، مرشدآباد کے شمشیر گنج اور جنگی پور میں ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں۔ وہیں اس دوران کانگریس کی پریشانیاں کسی بھی قیمت پر کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ مرشدآباد ضلع سے کانگریس کے لئے بری خبر آ رہی ہے۔ ضلع کے دو اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے مغربی بنگال پردیش کانگریس کو زوردار دھچکا پہنچنے والا ہے۔
فراخا سے پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے معین الحق نے آل انڈیا نیشنل کانگریس کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔