مغربی بنگال:کانگریس کے سینیئر رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہترنمول کانگریس کو اقتدار سے مطلب ہے ناکہ عوام کے مسائل سے۔ انہوں نے کہا کہ ہوڑہ ضلع کے مال پانچگھڑا علاقے میں زہریلی شراب پینے سے یکے بعد دیگرے چھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے لیکن حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ Congress Criticizes the West Bengal Government
مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت نے اس معاملے کو لے کر ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے اور نہ ہی کسی وفد کو یہاں بھیجنے کی زحمت کی ہے۔کانگریسی رہنما کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سمیت تمام وزراء اور پولیس انتظامیہ شہید دیوس کو کامیاب بنانے میں مصروف ہیں۔ انہیں کسی کی موت سے کیا لینا دینا۔سی پی آئی ایم کے سرکردہ رہنما سجن چکرورتی نے کہا کہ ہوڑہ ضلع میں چھ سے سات لوگوں کی موت ہو گئی اور ریاستی حکومت شہید دیوس کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اس سے زیادہ افسوسناک بات اور کیا ہو سکتی ہے۔