اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: سیاسی رہنماؤں کا ڈور ٹو ڈور کمپین، ووٹ کی اپیل - مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ بیرکپور صنعتی خطے کے سات اسمبلی حلقوں پر قبضہ کرنے کے لئے ترنمول کانگریس اور بی جے پی نے اپنی تمام تر طاقت جھونک دی ہیں۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: سیاسی رہنماؤں کا ڈور ٹو ڈور کمپین، ووٹ کی اپیل
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: سیاسی رہنماؤں کا ڈور ٹو ڈور کمپین، ووٹ کی اپیل

By

Published : Mar 26, 2021, 9:53 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے مدنظر تمام سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ بیرکپور صنعتی خطے کے سات اسمبلی حلقوں پر قبضہ کرنے کے لئے ترنمول کانگریس اور بی جے پی نے اپنی تمام تر طاقتیں جھونک دی ہیں۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: سیاسی رہنماؤں کا ڈور ٹو ڈور کمپین، ووٹ کی اپیل

دوسری طرف متحدہ محاذ نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے ارادوں پر پانی پھیرنے کے لئے بلند عزم کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے ہیں۔ شمالی 24 پرگنہ کے نوا پاڑہ اسمبلی حلقہ کے گیارولیا ٹاؤن میں متحدہ محاذ (کانگریس ) کے امیدوار شوبھنکر سرکار نے گھر گھر پہنچ کر ووٹروں سے ملاقات کی۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: سیاسی رہنماؤں کا ڈور ٹو ڈور کمپین، ووٹ کی اپیل

مغربی بنگال میں اس وقت زبردست گرمی پڑ رہی ہے، اسی وجہ تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار صبح سات بجے سے ہی انتخابی مہم کے لئے نکل رہے ہیں۔ متحدہ محاذ کے امیدوار شبھنکر سرکار نے گیارولیا ٹاؤن میں واقع ڈی کیمپ کا دورہ کر ووٹرز سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات: سیاسی رہنماؤں کا ڈور ٹو ڈور کمپین، ووٹ کی اپیل

کانگریسی رہنما اور متحدہ محاذ کے امیدوار شبھنکر سرکار نے ووٹرز سے ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت تبدیلی کا ہے، ہم سبھی کو اس کے لئے آگے آنے کی ضرورت ہے۔ عوام کے بغیر ریاست میں تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ ہمیں ناممکن کو ممکن بنانے کے لئے ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔

نوا پاڑہ اسمبلی حلقے میں سہ طرفہ مقابلہ ہے۔ ترنمول کانگریس سے منجو باسو امیدوار ہیں جبکہ موجودہ رکن اسمبلی سنیل سنگھ بی جے پی کے امیدوار ہیں، وہیں شبھنکر سرکار متحدہ محاذ کے امیدوار ہیں۔

دوسری طرف شمالی 24 پرگنہ کے پانی ہٹی اسمبلی حلقے سے کانگریسی رہنما تاپس مجمدار نے بھی انتخابی مہم کے دوران ووٹرز سے ملاقات کر ووٹ دینے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details