مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ کانگریس نے تین اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے ایک ہی امیدوار کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود حکمراں جماعت ترنمول کانگریس میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ انہیں پسند ہی نہیں ہے کہ انتخابی میدان میں اپوزیشن بھی رہے۔
انہوں نے کہا کہ شمشیرگنج کے امیدوار این ایم اسلام کانگریس کے سنئیر رہنما ہیں۔ انہیں انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے لیکن ترنمول کانگریس کے چھوٹے بڑے رہنماؤں کی جانب سے انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔