مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں زور و شور سےجاری ہے۔
سیٹیں تقسیم کو لے کر کانگریس اور بائیں محاذ کی میٹنگ بے نتیجہ ٹھرڈ فرنٹ یعنی کانگریس اور کے اتحاد نے اسمبلی انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو چیلنج دینے کے لئے پوری طرح سے کمر کس لی ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس چند ارکان اسمبلی اور رکن پارلیمان کو گنوانے کے باوجود تیسری مرتبہ حکومت بنانے کے لئے پر امید ہے۔
دوسری طرف مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، پارٹی کے صدر جے پی نڈا، کیلد وجے ورگھیہ اور یوگی آدتیہ ناتھ جیسے اعلیٰ رہنماؤں کی مدد سے بی جے پی ریاست میں پہلی مرتبہ اقتدار میں آنے کا خواب سجانے لگی ہے۔
سیٹیں تقسیم کو لے کر کانگریس اور بائیں محاذ کی میٹنگ بے نتیجہ اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے درمیان سیٹز کی تقسیم کو لے کر ہونے والی اہم میٹنگ ایک بار پھر نام رہی۔
مہینے کے آخری ہفتہ 25 اور 26 جنوری کو کانگریس اور بائیں محاذ کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کو لے کر ایک بار پھر میٹنگ ہو گی۔
آج میٹنگ کے بعد لفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس نے کہا کہ میٹنگ مثبت رہی۔کیی اہم موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق رائے بن جائے گی۔اس حلیف جماعتیں سمجھوتے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ میٹنگ کے دوران تمام پہلوؤں پر غور وفکر کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جنوری کے آخر میں دونوں پارٹیاں سیٹز کی تقسیم کو لے کر کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی بنگال کو ویکسین کم دیےگئے: ممتا بنرجی