Congress And Left on Mamata: وزیراعظم اور ممتا کی میٹنگ پر کانگریس اور لفٹ فرنٹ کی تنقید - کانگریس کی ممتا پر تنقید
کانگریس اور لفٹ فرنٹ (Congress Left Criticises Mamata) کے رہنماؤں نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان ہوئی میٹنگ پر زبردست تنقید کی ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی وزیر اعظم نریندر مودی (Mamata Modi Meeting) کے درمیان آج دہلی میں ہوئی میٹنگ کے بعد بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔
پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی میٹنگ ایک سمجھوتہ ہے۔ اس میٹنگ سے واضح ہو گیا ہے کہ ممتابنرجی لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے مودی حکومت کے خلاف بیان بازی کرتی ہیں۔ لیکن یہ سب زیادہ دنوں تک چلنے والا نہیں ہے۔'
دوسری طرف سی پی آئی ایم کے رہنما سوجن چکرورتی نے کہاکہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں ایک ہی سکہ کے دو پہلو ہے۔ ترنمول کانگریس کے رہنما پارلیمنٹ میں کسی بھی معاملے کی مخالفت نہیں کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہر بل کی حمایت کرتے ہیں جس کی تازہ مثال سی اے اے ہے۔'
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ میٹنگ کے دوران ایک بھی مثبت بات نہیں کہی ہے۔ رہنماؤں کی ملاقات الگ اور پارٹیوں کے نظریے کی بات کرتی ہیں۔'
دوسری طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہاکہ ادھیر رنجن چودھری کیا کہتے ہیں اور کیا نہیں، اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا ہے'۔
انہوں نے کہاکہ ادھیر رنجن چودھری کی قیادت والی ریاستی کانگریس یونٹ کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔ وہ کیا بات کریں گے اور ان کی موت کون سنے گا۔ جہاں تک لفٹ فرنٹ کی بات ہے تو اس کے بارے میں بات کرکے وقت برباد کرنا نہیں چاہتا ہوں۔'