راجیو کمار کو تلاش کرنے کیلئے سی بی آئی کی خصوصی ٹیم جسے کل ہی تشکیل دیا گیا ہے وہ کلکتہ پہنچ گئی ہے۔
آئی پی ایس افسر کی تلاش کے لیے سی بی آئی کی خصوصی ٹیم - آئی پی ایس آفیسر
کلکتہ ہائی کورٹ کے ذریعہ گرفتاری پر روک ختم کیے جانے کے بعد سے طویل چھٹی پر جانے والے آئی پی ایس افسر و کلکتہ کے سابق پولس کمشنر راجیو کمار اب تک سی بی آئی کے ہاتھ نہیں لگے ہیں اور نہ ہی وہ سی بی آئی کے سمن کا جواب دے رہے ہیں۔
آئی پی ایس آفیسر کی تلاش کرنے سی بی آئی ٹیم تشکیل
سی بی آئی کے ذرائع کے مطابق راجیو کمار کے ٹھکانے پر چھاپہ مارنے سے قبل سی بی آئی کے افسران سی جی او کمپلیکس میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی گئی اس کے بعد تین کاروں کے ذریعہ یہ خصوصی ٹیم راجیو کمار کو گرفتار کرنے کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔اسپیشل ٹیم کو یقین ہے کہ راجیو کمار کلکتہ میں ہی روپوش ہیں۔
راجیو کمار کے گھر بھی سی بی آئی کی ٹیم گئی ہے۔بڑی تعداد میں پولس اہلکار ان کی رہائش گاہ کے باہر تعینات ہیں۔
Last Updated : Oct 1, 2019, 3:09 AM IST