اردو

urdu

By

Published : Jul 3, 2022, 10:43 AM IST

ETV Bharat / state

Career Guidance Pٖrograms: طلباء و طالبات کے لئے دو روزہ کیرئیر گائیڈ پروگرامز کا انعقاد

شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا ٹاؤن میں مغربی بنگال حکومت اور بیرکپور ایمپلائی ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے گارولیا مل ہائی سیکنڈری اسکول اور گارولیا گرلس ہائی سیکنڈری اسکول میں طلباء و طالبات کے لئے دو روزہ کیرئر گائیڈ پروگرامز کا اہتمام کیا گیا۔ Conducting Two-Day Career Guide Programs in Kolkata

کیرئیر گائیڈ پروگرامز
کیرئیر گائیڈ پروگرامز

مغربی بنگال حکومت اوربیرکپور ایمپلائی ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ کا کئرئر گائیڈ پروگرامز کا مقصد لڑکے اور لڑکیوں میں پیشہ ورانہ کورسز سے متعلق دلچسپی پیدا کرنا ہے،گارولیا گرلس ہائی سیکنڈری اسکول میں دو مرحلے میں پروگرام کا اہتمام کیا گیا، پہلے مرحلے میں دسویں جماعت کی طالبہ نے شرکت کی جبکہ دوسرے مرحلے میں گیارہویں جماعت کی تقریباً سو لڑکیوں نے شرکت کی-

کیرئیر گائیڈ پروگرامز

Conducting Two-Day Career Guide Programs in Kolkata



ٹالی گنج گورنمنٹ کالج کے شعبہ انگریزی کے پروفیسر سرور احمد نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت اوربیرکپور ایمپلائی ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے لڑکے اور لڑکیوں کو اپنے اپنے کیئرئر سے متعلق پیشہ ورانہ کورسز کے انتخاب کا مل سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں ڈیجیٹل کی دنیا میں جیتے ہیں. انہیں یہ بتانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ ڈیجیٹل کی دنیا میں کئیرئر کیسے بنا ئیں؟


بیرکپور ایمپلائی ایکسچینج ڈیپارٹمنٹ کی منیجر نے کہا کہ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کی بدولت نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ زندگی کو کامیاب بنانے کے لئے کئرئر کونسلنگ پروگرام کو ترجیح دی جا رہی ہے،گارولیا کرلس ہائی سیکنڈری اسکول کی ہیڈمسٹریس روپالی منڈل نے کہا کہ اسکولوں میں اس طرح کے پروگرام کی سخت ضرورت ہے، لڑکیوں کے مستقبل کی راہ ہموار ہو جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:Milli al Ameen College: ملی الامین کالج روشن مستقبل کی طرف گامزن


دوسری طرف طالبہ نے کہا کہ کیریئر کونسلنگ کے پروگرام سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے، پروگرام میں بتایا گیا ہے کہ لڑکیاں بھی یوٹیوب پر چینل بنا کر آمدنی حاصل کر سکتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details