اردو

urdu

By

Published : Dec 24, 2021, 2:18 PM IST

ETV Bharat / state

Condolence Meeting in Memory of Qasim Alig: اردو شاعر مرحوم قاسم علیگ کی یاد میں تعزیتی جلسہ کا اہتمام

کولکاتا کے وارڈ نمبر 66 کے توپسیا میں واقع انجمن ترقی اردو مغربی بنگال Anjuman-i Taraqqi-i Urdu West Bengal کے دفتر اردو گھر میں انجمن ترقی اردو کے سابق جنرل سیکریٹری مرحوم قاسم علیگ کی یاد میں تعزیتی جلسے Condolence Meeting in memory of Qasim Alig کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ریاستی وزیر جاوید احمد خان سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

اردو شاعر مرحوم  قاسم علیگ کی یاد میں تعزیتی جلسہ کا اہتمام
اردو شاعر مرحوم قاسم علیگ کی یاد میں تعزیتی جلسہ کا اہتمام

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت لولکاتا میں انجمن ترقی اردو مغربی بنگال Anjuman-i Taraqqi-i Urdu West Bengal کے سابق جنرل سیکریٹری مرحوم قاسم علیگ کی یاد میں تعزیتی جلسے Condolence Meeting in memory of Qasim Alig کا اہتمام کیا گیا۔ جلسے کا اہتمام کولکاتا کے مسلم اکثریتی تجارتی علاقہ توپسیا میں واقع انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کے دفتر اردو گھر میں کیا گیا تھا۔ ریاستی وزیر جاوید احمد خان سمیت اردو ادب سے تعلق رکھنے والی ریاست کی اہم شخصیات نے تعزیتی جلسے میں شرکت کی۔

اردو شاعر مرحوم قاسم علیگ کی یاد میں تعزیتی جلسہ کا اہتمام
جلسے کے دوران ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے اردو کے تئیں ان کے خدمات کو سراہتے ہوئے قاسم علیگ کو مغربی بنگال کا مجاہد اردو قرار دیا۔ تعزیتی جلسے میں شرکت کرنے والی ادبی شخصیات نے بھی انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کے جنرل سیکرٹری قاسم علیگ کی موت کو ریاست میں اردو ادب اور تحریک کے لئے بڑا سب سے بڑا نقصان قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ قاسم علیگ صاحب نے انجمن ترقی اردو مغربی بنگال جیسے اہم ادارے کو ایک اپنا دفتر دلانے کے لئے ساری زندگی جدوجہد کی۔ جب انجمن ترقی اردو کو اردو گھر کے نام سے اپنا دفتر ملا تو اسے دیکھنے کے لئے وہ خود اس دنیا میں نہیں رہے۔ ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کو صرف زمین ہی نہیں بلکہ خود کے اخراجات پر دفتر کی تعمیر بھی کروائی۔ اس کے لیے انجمن ترقی اردو مغربی بنگال ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ان کا شکر گزار رہے گا۔


واضح رہے کہ 29 نومبر کو انجمن اردو ترقی ہند مغربی بنگال کے جنرل سیکرٹری، شاعر و ادیب قاسم علیگ آسنسول میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ چند عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔ایم اے قاسم علیگ 85 برس کے تھے اور بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول میں ایک جلسے میں شرکت کرنے کے لئے گئے تھے جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details