ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج ٹویٹ کرکے اطلاع دی کہ سنیچر کے روز ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جائے گا ۔
اطلاعات کے مطابق ریاستی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ '11 اور 12 ستمبر کو ریاست میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہوگا، لیکن 13 ستمبر کو ہونے والے نییٹ امتحان کے پیش نظر سنیچر کو ہونے والے لاک ڈاؤن کو واپس لے لیا گیا ہے۔ حالانکہ مختلف تنظیموں کی جانب سے بھی ریاستی حکومت سے نییٹ کے امتحان کے مد نظر لاک ڈاؤن واپس لینے کی اپیل کی گئی تھی۔
ریاست میں 12ستمبر کو لاک ڈاؤن واپس لینے کے فیصلے سے والدین راحت محسوس کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آج وزیر اعلی ممتا بنرجی اور انتظامیہ کے مطابق امتحان سے ایک روز قبل لاک ڈاؤن ہونے سے امیدواروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ طلباء کی پریشانیوں کا خیال رکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے 12 ستمبر کے لاک ڈاؤن کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔