پورا شہر نشاط زندگی کی گہما گہمی سے آزاد نظر آیا۔کولکاتا شہر کے ہر طرف آج سناٹا چھایا رہا۔ بیہالہ،گڑیا ہاٹ سے مانک تلہ، پارک سرکس، دھرمتلہ سے لیکر پارک اسٹریٹ و سیالدہ بالکل سنسان نظر آئے۔
مغربی بنگال میں لگاتار کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر روز تین ہزار سے زائد معاملات سامنے آ رہے ہیں۔
کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت مغربی بنگال نے ہر ماہ میں آٹھ سے دس دنوں کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا۔
جس کے مطابق 20 اور 21 اگست کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ تیسرے مرحلے کے لاک ڈاؤن کے دوران آج پورا کولکاتا شہر سنسان رہا۔
آج صبح 6 بجے سے رات دس بجے تک کا لاک ڈاؤن تھا۔ جس کے نتیجے میں لوگ اپنے اپنے گھروں میں مقید رہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک دن قبل بازاروں میں ضروری اشیاء کی خریداری کے لئے بھیڑ لگی رہی،کیونکہ آئندہ دو دنوں کے لئے لاک ڈاؤن ہے۔