اردو

urdu

ETV Bharat / state

Derogatory Remarks on Mamata: ممتا پر نازیبا تبصرہ کرنے والے بی جے پی رہنماؤں کے خلاف شکایت درج - ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے بی جے پی پر گندی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا

پرولیا ضلع کے سائبر کرائم تھانے میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی تصویر پر نازیبا تبصرہ کرنے والے بی جے پی کے دو رہنماؤں کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ Derogatory Remarks on Mamata Banerji

نازیبا تبصرہ کرنے والے بی جے پی کے دو رہنماؤں کے خلاف شکایت درج
نازیبا تبصرہ کرنے والے بی جے پی کے دو رہنماؤں کے خلاف شکایت درج

By

Published : May 11, 2022, 10:18 PM IST

کولکاتا:ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے بی جے پی پر گندی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ مغربی بنگال کے پرولیا ضلع کے سائبر کرائم تھانے میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی تصویر پر نازیبا تبصرہ کرنے والے بی جے پی کے دو رہنماؤں کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ پرولیا ضلع ترنمول کانگریس کے رہنماؤں نے بی جے پی پر گندی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ Derogatory Remarks on Mamata Banerji

ذرائع کے مطابق پرولیا ٹاؤن بی جے پی کے یوا مورچہ کے صدر سوشانتو بروا اور سورج سیتا رام کے خلاف سائبر کرائم تھانے میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی تصویر کو لے کر فیس بک پر نازیبا تبصرہ کرنے کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ترنمول کانگریس کے رہنما غفران شیخ نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے خلاف سوشل میڈیا پر اس طرح نازیبا تبصرہ کرنا کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے. اس طرح کی حرکت کرنے والوں کو سزا ضرور ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ایک عوامی رہنما ہیں۔ عام لوگ ان کے خلاف اس طرح کی بیان بازی کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے۔ تھانے میں شکایت درج کرائی گئی اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

دوسری طرف بی جے پی کے رہنما سورج کمار نے کہا کہ ممتابنرجی صرف ترنمول کانگریس کی ہی نہیں بلکہ ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ہیں۔ ان کے خلاف بیان بازی اچھی بات نہیں ہے لیکن آپ تھانے میں شکایت درج کرکے ماحول بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم کے خلاف کیا نہیں کہا جاتا ہے اور کیا نہیں پوسٹ کیا جاتا ہے. اگر ہم سب کے خلاف شکایت درج کرائیں گے تو پھر ترقیاتی کام کب کریں گے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details