بھونیشور:وران 83.8 ملی میٹر کی اوسط بارش کے ساتھ بھاری بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ 390.6 ملی میٹر بارش بودھ ضلع کے بودھ بلاک میں ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ چار بلاکس میں 300 ملی میٹر سے زیادہ، 17 بلاکس میں 200 ملی میٹر سے زیادہ اور 68 بلاکس میں 100 سے 200 ملی میٹر کے درمیان بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسپیشل ریلیف کمشنر (ایس آر سی) ایس۔ ساہو نے بدھ کے روز ضلع کلکٹروں کے ساتھ بارش کی صورتحال کا جائزہ لیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ایس آر سی نے کہا کہ کلکٹر بھاری بارش کی وجہ سے ضرورت پڑنے پر اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز کو بند کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
موسلادھار بارش کی وجہ سے بیترانی ندی راج گھاٹ پر خطرے کی سطح کو عبور کر چکی ہے اور دریا کے بالائی کیچمنٹ ایریا میں شدید بارش کے بعد ندی میں پانی بڑھ رہا ہے۔ راج گھاٹ پر 36.36 میٹر کے خطرے کے نشان کے مقابلے میں دریا 39.14 میٹر پر بہہ رہا ہے۔