کولکاتا: لوگ براہ راست وزیر اعلیٰ سے فون کر کے بات کر سکتے ہیں۔ ترنمول نے اسمبلی انتخابات سے قبل دیدی کو بولو ہیلپ لائن سسٹم شروع کیا تھا۔ ٹی ایم سی کے اس منصوبے کو زبردست کامیابی ملی تھی۔ اب سے ریاستی حکومت عوام سے براہ بات چیت کرنے کے لیے وزیراعلیٰ کو ایک فون کال مہم شروع کرنے جا رہی ہے، جہاں ریاست کے لوگ براہ راست فون کرکے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی تک اپنی شکایات پہنچا سکتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے خود ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔
انیل کپور کی فلم 'نائک' میں جہاں اداکار ایک دن کے لئے وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھتا ہے، لوگوں کے مسائل سننے کے لیے وزیر اعلیٰ کو براہ راست فون کرنے کی درخواست کرتا ہے۔ فلم میں دکھایا گیا کہ وزیر اعلیٰ کے سامنے میز پر کئی فون رکھے ہوئے ہیں۔ یاست کے عوام وزیر اعلیٰ کو براہ راست فون کرکے مسئلہ حل کرنے کی اپیل کر تے ہیں۔ فلم میں وزیر اعلیٰ بھی عوام کے فون آنے پر مسائل کے حل کے لئے یکے بعد دیگرے احکامات جاری کرتے ہیں۔ لیکن فلم میں وزیراعلیٰ کے رول اور حقیقی زندگی میں بڑا فرق ہے۔ فلموں میں جس چیز کو جتنی آسان بنائی جاتی ہے وہ حقیقت میں بہت پیچیدہ ہوتی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس فلم کے واقعے کو حقیقی زندگی میں سامنے لانا چاہتی ہیں۔